Sep ۰۹, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے یو این کے سیکرٹری جنرل کا دورۂ پاکستان

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نےدو روزہ پاکستان دورے کے دوران سیلاب متاثرین کےلئے کھل کر بین الاقوامی امداد کرنے پر زور دیا۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس دو روزہ دورے پر جمعرات کو پاکستان پہنچے ہیں جہاں اسلام آباد ائیرپورٹ پر حنا ربانی کھر نے ان کا استقبال کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان سیلاب متاثرین کے لئے ملین ڈالر امداد کی اپیل کے بعد کہا تھا کہ ہمدردی کے اظہار کے لئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وہ 11 ستمبر کو نیویارک واپس جائیں گے جہاں پر 13 ستمبرسے اقوام متحدہ کا 77واں جنرل اسمبلی کا اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان دورہ کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ بھی کریں گے، وہ وزیراعظم پاکستان کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ پریس کانفریس سےبھی خطاب کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ بلوچستان اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کریں گے جہاں سے وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو قریب سے مشاہدہ اورملاقات کریں گے۔

اسلام آباد موسمی تبدیلیوں اور گرین ہاؤس گیسز کے اثرات سے ہونے والی گلوبل وارمنگ کے نقصانات پر دنیا کے امیر ممالک سے امداد (ہرجانہ) کا تقاضا کر رہا ہے جب کہ امیر ممالک عموماً موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات پر جرمانہ دینے سے انکار کرتے رہے ہیں۔

 

ٹیگس