Sep ۱۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • تصویربشکریہ ڈان نیوز
    تصویربشکریہ ڈان نیوز

ایف آرسی سی کے چئیرمین احسن اقبال نے یواین چیف انتونیو گوتریس اور وزیر اعظم شہباز شریف کو مشترکہ طور پر بریفنگ دی اور بتایا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث پاکستان کی سالانہ جی ڈی پی کی شرح متاثر ہونے کا امکان ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیلاب سے پاکستان کی سالانہ جی ڈی پی شرح 5 فیصد سے 3 فیصد تک آنے کا خدشتہ ہے، اس بات کا اظہار پاکستان کے پلاننگ وزیر احسن اقبال نے جمعہ کے روز ایک میٹنگ کے دوران کیا۔

احسن اقبال کی یہ وارننگ ایسے وقت میں آئی ہے جب پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں  اور سیلاب سے ہلاک والوں کی تعداد 1396 اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 12700 تک جا پہنچی ہے۔

رپورٹ کے مطابق این ایف آرسی سی کے چئیرمین احسن اقبال نے یو این چیف انتونیو گوتریس اور وزیر اعظم شہباز شریف کو دی جانے والی بریفنگ میں  بتایا کہ  سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث پاکستان کی سالانہ جی ڈی پی کی شرح متأثر ہوگی اور یہ شرح 5 فیصد سے 3 فیصد تک آجائے گی۔

این ایف آرسی سی کے کوآرڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبال  نے اس بریفنگ کے دوران بتایا کہ  سیلاب سے ایک تہائی پاکستان متاثر ہوا ہے اور ایک تخمینے کے مطابق ملک کو 30 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا ہے۔

پلاننگ ڈویژن کے وزیر احسن اقبال نے یو این چیف کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 2010ء میں آئے سپر فلڈ سے پاکستان میں 20 ملین افراد متاثر ہوئے تھے جب کہ اس سال آنے والے سیلاب سے 30 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 60 لاکھ مختلف کیمپوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

 

ٹیگس