Sep ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان اور عراق کے وزرائے داخلہ کی ٹیلی فونک گفتگو

پاکستانی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ اور عراقی وزیر داخلہ عثمان الغنی نے ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستانی زائرین کو عراق کے مقدس شہرکربلا بھیجنے کے طریقۂ کار اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور عراق کے وزرائے داخلہ رانا ثناء اللہ اور عثمان الغنی نے ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستانی زائرین کو عراق کے مقدس شہر کربلا بھیجنے کے طریقۂ کار اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

ہرسال دسیوں ہزاروں پاکستانی اور افغان زائرین ایران کے مشرقی بارڈر میرجاوہ اور ریمدان سے داخل ہوکر عراق میں مقدس مقامات کی زیارت کے لئے جاتے ہیں۔  اس سال عراقی حکومت نے افغانی اور پاکستانی زائرین کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی جس کی وجہ موجودہ پاکستانی حکومت اور عراق حکومت کے درمیان  قانونی تعلقات اوران کے حل کا فقدان تھا۔

افغانستان میں اربعین ہیڈکوارٹر نے زائرین کو عراق بھیجنے کے لئے اقدامات کر لئے تھے لیکن  طالبان کی طرف سے زائرین کے لئے کوئی دفتر نہ بنانے کی وجہ سے  افغانی زائرین عراق نہ جا پائے۔

عراقی وزیر داخلہ الغنی نے کہا کہ عراق کے سارے ادارے، منسٹری دفاتر مقامی اور بین الاقوامی زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں اور متعلقہ عراقی اداروں اور زائرین کے درمیان مراسم کی ادائیگی کے لئے بہت اچھی ہم آہنگی موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر نے مزید کہا کہ انکی حکومت زائرین کے لئے محفوظ اور مناسب سفر اور ماحول کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے عراق اور پاکستان کے تعلقات کی جانب بھی اشارہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط اور تاریخی ہیں۔

 

ٹیگس