پاکستان میں اہم عہدوں سے دوہری شہریت رکھنے والوں کی ہٹانے کی کارروائی
پاکستان میں دہری شہریت رکھنے والے افراد کو حساس عہدوں سے ہٹانے کے احکامات صادر کردیئے گئے ہیں ۔
پاکستانی پارلیمنٹ کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں امریکا، برطانیہ ، آسٹریلیا، اور کینیڈا نیز دیگر ملکوں کی شہریت رکھنے والے اعلی افسران کی حساس عہدوں پر تعیناتی پر گہری تشویش ظاہر کی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق پی اے سی چیئرمین نور عالم نے کہا ہے کہ جن افراد نے کسی دوسرے ملک سے وفاداری کا حلف لیا ہو، ان پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔
پی اے سی چیئرمین نے زور دے کر کہا کہ اگر دہری شہریت والے افسران کو ملازمت سے برطرف نہیں کیا جا سکتا تو انہیں اہم اور حساس عہدوں سے ہٹا دیا جائے۔
پاکستان قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اسی کے ساتھ ریاستی اور سرحدی علاقوں کی وزارت سے کہا ہے کہ وہ افغان مہاجرین کو کیمپوں تک محدود رکھے اور انہیں واپس بھیجنے کے لئے ضروری اقدامات انجام دے ۔