سابق پاکستانی وزیراعظم نوازشریف نومبر میں پاکستان لوٹیں گے
پاکستان مسلم لیک ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پارٹی کے مرکزی رہنما اورسابقہ وزیراعظم نوازشریف نومبر کے آخر میں پاکستان لوٹیں گے۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان مسلم لیک ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پارٹی کے مرکزی رہنما اورسابقہ وزیراعظم نوازشریف نومبر کے آخر میں پاکستان لوٹیں گے۔
اپنے ایک بیان میں حنیف عباسی نے کہا کہ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے میاں نواز شریف نومبر کے آخر یا دسمبرمیں پاکستان لوٹیں گے۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے اپنی قانونی ٹیم کو سارے قانونی معاملات نمٹانے کا حکم دیا ہے تاکہ وہ بحفاظت لندن سے پاکستان لو ٹ سکیں۔ سابقہ وزیراعظم پاکستان نے مریم نواز شریف کو ایون فیلڈ کیس سے بری کئے جانے پر مبارک باد بھی ہے اورکہا کہ میرے اورمریم نوازشریف کے خلاف یہ کیس سیاسی بنیادوں پر دائر کیا گیا تھا۔
حنیف عباسی نے مزید کہا کہ آڈیو لیکس نے تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین عمران خان کی اصلیت بتا دی ہے، کسی کو بھی اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
جب کہ عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ بتانے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ ریکارڈ کیا جارہا تھا۔
لاہور میں پنجاب چیف منسٹر ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ کی تاریخ خفیہ رکھی ہے اورکسی کو بھی نہیں بتائی حتی پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمودبھی اس بات کو نہیں جانتے۔