اسلام آباد ایک بڑی تباہی سے بچ گیا۔ پولیس نے بروقت دہشت گرد حملے سے پہلے پکڑ لئے
Oct ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
جمعرات کے دن پاکستانی پولیس نے ایک آپریشن کرکے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی ایک بڑی دہشت گردانہ کارروائی کو ناکام بنا دیا۔
پاکستانی سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک بڑے آپریشن میں انہوں نے مطلوبہ دو دہشت گردوں کواسلام آباد کے قریبی علاقے سنگ جانی سے گرفتار کر لیا ہے۔
بدھ کے دن بھی سی ٹی ڈی نے دارالحکومت میں تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کے ایک دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنانے کا دعوی کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے چھاپہ مار کر دو مشتبہ تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جو اسلام آباد میں سرکاری اداروں اور شخصیات پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے دہشت گردوں کے نام حمزہ غازی اور شیر عالم آقا عمر بتائے ہیں اور ان دہشت گردوں سے دو کلو بارودی مواد ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔