پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لیسٹ سے باہر، بلاول بھٹوزرداری کی قوم کو مبارک باد
Oct ۲۱, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے ہونے والی فنڈنگ پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے خارج کردیا۔
ایف اے ٹی ایف کے صدر ٹی راجا کمار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان دوہزار اٹھارہ سے گرے لسٹ میں تھا اور حکام کی جانب سے بڑی محنت کے بعد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی فنڈنگ کے حوالے سے کمزوری پر قابو پاتے ہوئے چونتیس نکات پر عمل درآمد مکمل کرلیاگیا۔
پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر بیان میں قوم کو اس پیش رفت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سےباقاعدہ طور پر نکال دیا گیا ہے۔