Nov ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran
  • پاکستان نے روس سے تین لاکھ ٹن گندم خریداری کا حتمی فیصلہ کر لیا
    پاکستان نے روس سے تین لاکھ ٹن گندم خریداری کا حتمی فیصلہ کر لیا

پاکستان نے باضابطہ طور پر روس سے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کی بنیاد پر تین لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ گندم 372 ڈالر فی ٹن کے حساب سے یکم نومبر سے 15جنوری 2023تک پاکستان کو فراہم کی جائے گی

پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے روس سے تین لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔  یہ فیصلہ اقتصادی تعاون کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت فنانس منسٹر اسحاق ڈار کر رہے تھے۔

روس یوکرین کی وجہ سے روس پر لگنے والی اقتصادی پابندیوں کے باعث پاکستان میں روس سے گندم، تیل اور گیس اور دوسری چیزیں خریدنے کے معاملات پر کافی بحث مباحثہ کیا جا رہا تھا  لیکن صرف گندم خریداری کا معاملہ ہی دونوں ممالک کے درمیان آگے بڑھ سکا ہے۔

روس سے گندم کی خریداری حکومت پاکستان کرے گی۔ اس سے پہلے پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نے پرائیویٹ کمپنیوں کو گندم خریداری کے اجازت نامہ جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے ملک میں گندم اور دوسری اشیاءخوردونوش کی قلت پیدا ہونے کے بارے میں بین الاقوامی اداروں نے بارہا رپورٹ دی تھی، پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے مہنگائی کی شرح بڑھ گئی ہے اور ملک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں پانچ گنا تک بڑھنے کے خدشات بھی ظاہر کئے جا رہے ہیں۔

ٹیگس