پاکستان تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاج
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے جمعے کو ملک گیر احتجاج کیا۔
سحر نیوز/پاکستان: احتجاج کی کال سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام کے ذریعے دی تھی۔ اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر جمعرات کی شام فائرنگ ہوگئی جس میں ایک شخص ہلاک اور عمران خان سمیت تیرہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔
۔فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔ملزم کو تفتیش کے لئے لاہور منتقل کردیا گیا جہاں اس کو محکمہ انسداد دہشت گردی کے حوالے کردیا گیا۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق ملزم نوید سے محکمہ انسداد دہشت گردی سمیت مختلف ایجنسیوں کے اہلکاروں نے تفتیش شروع کردی ہے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نوید کے بیان کی صداقت جانچنے کے لئے پولی گرافی ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایران سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں نے مذمت کی ہے۔