Nov ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • شیخ رشید احمد، سابق وزیر داخلہ پاکستان (فائل فوٹو)
    شیخ رشید احمد، سابق وزیر داخلہ پاکستان (فائل فوٹو)

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لانگ مارچ جہاں سے رکا وہیں سے دوبارہ شروع ہوگا۔

سحر نیوز/پاکستان: پاکستان کے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ عارضی طور پر  رکا ہے لیکن ختم نہیں ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ تین دن سے ایف آئی آر نہیں کٹی کیونکہ تھانے میں بجلی نہیں لیکن سیاسی درجۂ حرارت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ججز انتہائی قابل احترام ہیں لیکن تفتیشی نہیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ نااہل غیر مقبول حکومت مکمل ناکام ہوگئی ہے جبکہ پیمرا کی ناکام سینسر شپ میڈیا کے خلاف سازش تھی۔

دوسری جانب صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایک بار پھر عمران خان پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے  کہا کہ وہ سیاسی جماعتوں  کے مابین ثالثی کرانے کیلئے تیار ہیں۔

صدر پاکستان نے ایک بار پھر اہم مسائل پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ثالثی کے لیے اپنی ذاتی حیثیت میں اپنی خدمات پیش کیں۔

ٹیگس