Nov ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • پانچ روز کے بعد شہباز شریف کی آج لندن سے واپسی

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں اپنے پانچ روزہ قیام کے بعد آج وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ وہ اپنے بڑے بھائی اور مسلم لیگ نون کے قائد سے ملنے کے لئے وہاں پہنچے تھے۔

سحر نیوز/پاکستان: پاکستانی ذرائع کے مطابق شرم الشیخ میں ماحولیاتی اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر اعظم نواز شریف وہاں سے لندن چلے گئے تھے اور انہیں پروگرام کے مطابق جمعے کی شب واپس اپنے ملک لوٹنا تھا تاہم طبیعت کی خرابی کے باعث انہوں نے اپنی واپسی کو دو روز کے لئے مؤخر کر دیا تھا۔

ڈان نیوز نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہباز شریف آج پاکستان پہنچ جائیں گے۔اس سفر کے دوران انہوں نے نواز شریف سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی، اگلے عام انتخابات، پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی اور دیگر اہم معاملات پر گفتگو کی۔

بتایا جاتا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ آئینی طور پر اور میرٹ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت انتیس نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔

اس سلسلے میں وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے اطلاع دی تھی کہ لندن میں اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ انتیس نومبر سے پہلے نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستانی آرمی چیف کی تقرری کے بارے میں صلاح و مشورہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ ہفتے کے روز صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اس عمل کو آئین کے خلاف قرار دیا تھا۔

ٹیگس