Nov ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
  • اسلام آباد کی دہلیز پر پہنچا عمران خان کا لانگ مارچ

پنڈی اسلام آباد کی انتظامیہ کی طرف سے این او سی ملنے کے بعد اسلام آباد کے نواحی علاقے روات میں تحریک انصاف کے سربراہ کی تقریر سننے کےلئے پارٹی کارکنان جمع ہوگئے۔

سحر نیوز/پاکستان: مختلف یونین کونسلوں سے پارٹی کارکن کورال چوک پہنچے جہاں سےوہ مقامی پی ٹی آئی لیڈر کی سربراہی میں روات کی طرف ریلی کی صورت میں روانہ ہوگئے جہاں پر وہ دو ہفتوں سے جاری عمران خان کے لانگ مارچ کی مرکزی ریلی کا اسقتبال کریں گے۔اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اگر مظاہرین نے ریڈ زون کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس کے مطابق امن امان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ ایک دن پہلے ہی مقامی انتظامیہ کی طرف سے پی ٹی آئی کو این او سی 35 شرائط کی صورت میں دیا گیا تھا جس کے مطابق لانگ مارچ ریلی کے شرکاء کورال چوک سے چک بیلی موڑ روات براستہ ایکسپریس ہائی وے ایک دن کے لئے جا سکیں گے۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنرنے پی ٹی آئی رہنماؤں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ریلی کے طے شدہ روٹ سے کسی بھی شمکل میں انحراف کی صورت میں این او سی خودبخود معطل ہو جائے گا۔ جب کہ اس روٹ کے علاوہ باقی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ رہے گی اور کسی روڈ کو بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی شرکاء کو عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت دی جائے گی۔ریلی سے عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے خطاب کیا۔

پارٹی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ عزادی مارچ اس سازشی منصوبے کے بعد شروع ہوا جس میں غیر ملکی مداخلت اور ان کا ہاتھ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ناجائز اور بلیک منی کا بہا کر اور غیر ملکی آقاؤں کی مدد سے سوچا تھا کہ عمران خان کو گھر بھیج دیں گے لیکن قوم یہ سب دیکھ رہی ہے۔

تحریک انصاف کےایک اور رہنما نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ میں ہی حکومتی پالیسوں سے ملکی معیشت کی حالت خراب ہو گئی ہے اور لوگ اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں، ملکی برآمدات کی سطح گر رہی ہے اور کاروبار بند ہو رہے ہیں۔

پاکستان کے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اگلے آرمی چیف کی تعیناتی کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کو اہم مسئلہ بنا دیا گیا ہے جب کہ عوام بے سابقہ مہنگائی کے نیچے کچلے جا رہے ہیں۔ دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے جو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑا ہے۔

ٹیگس