Nov ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • پاکستان اگلے سال سے 4500 افغان طلباء کو اسکالرشپ فراہم کرے گا

پاکستان افغان طلباء کو 4500 کو مختلف شعبوں میں سکالرشپ فراہم کرے گا۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان نے 4500 افغان طالب علموں کو مختلف شعبوں میں سکالرشپ دینے کا فیصلہ کیا ہے. افغان امور میں پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی مشیر محمد صادق نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے 4500 طالب علموں کو مختلف شعبوں میں اسکالرشپ فراہم کرے گا جب کہ 6000 افغان طلباء میڈیکل، انجینرنگ اور دوسرے شعبوں میں پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

افغانستان میں امریکی حمایت یافتہ حکومت کے خاتمے سے پہلے کے اعداد و شمار کے مطابق 14000 افغانی طلباء ہندوستان کی 73 یونیورسٹیوں میں جبکہ 2017ء کے اعداد و شمار کے مطابق 360،000 افغانی طالب علم ایران کے 25409 اسکولوں میں زیر تعلیم تھے۔

تہران ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے غیر ملکی طلباء میں 25 فیصد افغانستان کے طلباء ہیں جو زیادہ تر ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کورسز کر رہےہیں۔

چین نے سال 2022-23 کےلئے 215 سے زیادہ افغانی طلاب علموں کو وظائف دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ روس نے 500 افغانی طلباء کے لئے وظیفہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔افغانستان کے ہمسایہ ممالک افغانستانی طلباء کو تعلیم کی فراہمی سے ان کے ملک میں شدت پسندی کے رحجانات کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ایک خوش آئند اقدام ہے۔

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے بعد اگر سارے افغانی دھڑوں اور قوموں کی حمایت یافتہ حکومت تشکیل پا جاتی ہے تو ان ممالک میں زیرتعلیم افراد افغانستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

ٹیگس