Nov ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • پاکستانی فوج اور ٹی ٹی پی میں فائرنگ، 4 فوجی اہلکار جاں بحق و زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل لکی مروت میں وانڈا پشان کے قریب سیکیورٹی فورسز اور کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ اور فائرنگ کے تبادلے میں 4 فوجی اہلکار جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیرائی گمبیلا پولیس اسٹیشن کی حدود میں سیکیورٹی فورسز اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں دو اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز دیہی علاقے کا سرچ آپریشن میں مصروف تھیں کہ دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔

ٹی ٹی پی نے وانڈا کے علاقے پشان میں کیے گئے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار قاسم اور حوالدار چنگیز جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اہلکاروں میں لیفٹیننٹ بلال اور سپاہی ظہور شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز (25 نومبر کو) پنجاب کے ضلع وانڈا ارسل کے علاقے میں دہشت گردوں کے ایک گروہ نے صدر پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا۔

گزشتہ دو روز کے دوران پولیس اسٹیشن پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی حکومت اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) میں مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ٹی ٹی پی کی کارروائیاں بڑھ گئی ہیں۔

ٹیگس