Dec ۰۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • سفیر ایران کوئٹہ کے دورے پر، بلوچستان کے اسپیکر سے کی ملاقات

اسلام آباد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے بلوچستان کے ڈپٹی گورنر کے ساتھ ہوئی ملاقات میں دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں کے تعلقات کی توسیع پر زور دیا ہے۔

سحر نیوز/پاکستان: ارنا نیوز کے مطابق بدھ کے روز ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ایک وفد کے ہمراہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے پارلیمنٹ اسپیکر اور ڈپٹی گورنر جان محمد جمالی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس موقع پر کوئٹہ میں تعینات ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے عہدے داروں نے دو طرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے سرحدی صوبوں کے درمیان تعاون، مشترکہ سرحدی منڈیوں کو فعال کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانا، یہ وہ موضوعات تھے جن پر ایران و پاکستان کے عہدے داروں نے گفتگو کی۔

سفیر ایران نے ایران اور کوئٹہ کے مابین براہ راست پرواز شروع کرنے، پاکستان سے ایران تک سڑک اور ریل رابطے کی تعمیر نو اور دونوں ممالک کے تجارتی حجم میں اضافے پر زور دیا۔

چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ کے اعلی عہداداروں سے سفیر ایران کی ملاقات

ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند کے ہمراہ چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ کا بھی دورہ کیا اور چمبر کے اعلی عہداداروں سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اسکے علاوہ سفیر ایران صوبہ بلوچستان کے شیعہ سنی ممتاز علما اور دانشوروں سے بھی ملے جس میں آپسی اتحاد و بھائی چارے کی اہمیت و حساسیت سمیت مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال ہوا۔

ٹیگس