پاکستانی ناظم الامور ابھی کابل واپس نہیں جائیں گے: ترجمان وزارت خارجہ پاکستان
Dec ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ کابل میں پاکستان کے سفارت خانے کے ناظم الامور کا ابھی واپس لوٹنا طے نہیں ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں جب تک مکمل امن قائم نہیں ہوجاتا کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور واپس نہیں جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کے سفارتی مراکز کی حفاظت کرنا افغانستان میں طالبان انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
دریں اثنا پاکستان اور افغانستان کی طالبان انتظامیہ کی سرحدی فورسز کے درمیان چمن-اسپین بولدک سرحد پر ایک بار پھر جھڑپ ہوئی ہے۔