Dec ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں گیس کا بحران

پاکستان میں سردیاں بڑھنے کے بعد گیس کے بحران میں بھی شدت آگئی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق کراچی،  لاہور اور گوجرانوالا سمیت پورے ملک میں گیس کی کمی نے بحرانی شکل اختیار کرلی ہے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں بیس گھنٹے گیس کٹنے لگی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔
گیس نہ ہونے کی وجہ سے مختلف شہروں میں عام لوگ ایندھن کے لئے لکڑیاں خریدنے مجبور ہیں۔
پاکستان کئی سال سے گیس کے بحران سے دوچار ہے جبکہ ایران پاکستان کی گیس کی کمی پوری کرنے کے لئے تیار ہے۔
ایران نے دوستی گیس پائپ لائن معاہدے کے تحت پاکستان کی سرحد تک اپنے حصے کی گیس پائپ لائن بھی بچھادی ہے لیکن پاکستان نے اپنی سرحد کے اندر ابھی تک پائپ لائن نہیں بچھائی ہے۔

ٹیگس