Dec ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں پولیس کی حق دو تحریک کے مظاہرین پر شیلنگ

پاکستان کے ساحلی علاقے گوادر میں پولیس نے ایک بار پھر حق دو تحریک کے مظاہرین پر شیلنگ کی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں ہڑتال اور مظاہروں کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا ۔ اسی کے ساتھ حق دو تحریک کے مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کی بھی خبر ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تصادم کے دوران فائرنگ سے ایک کانسٹیبل ہلاک ہوگیا جس کے بعد صوبائی انتظامیہ نے گرفتاری کے احکامات صادر کئے تھے۔
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے گوادر کو حق دو تحریک کے ساتھ مسائل کے حل میں جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما لیاقت بلوچ سے رابطہ کرکے ان کی مدد طلب کی ہے۔
یاد رہے کہ گوادر کو حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت اللہ کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے اور وہ بلوچستان میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری ہیں۔

ٹیگس