Jan ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۶ Asia/Tehran
  • تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور

پاکستان کی قومی اسمبلی نے حزب اختلاف کی جماعت تحریک انصاف کے مزید پینتس اراکین کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے مزید پینتس ارکان کے استعفوں کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ضروری کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ پاکستان کے الیکشن کمیشن نے اسپیکر کی ہدایت پر اکتیس جنرل اور چار مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔ 
چند روز قبل بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے اتنے ہی اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے۔ 
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کے اعتماد کا ووٹ لینے کی بات کہی تھی اور نئے انتخابات کرائے جانے کے معاملے پر ضروری قانونی سازی کی غرض سے قومی اسمبلی میں واپس جانے کا عندیہ دیا تھا۔ 
پی ٹی آئی نے گزشتہ سال اپریل میں وزیراعظم کی حیثیت سے عمران خان کی برطرفی کے بعد پارلیمنٹ کے ایوان زیریں سے اجتماعی استعفے دے دیئے تھے۔

ٹیگس