Jan ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • روس نے دیا امریکہ کو جھٹکا، پاکستان کو خام تیل فراہم کرنے کا اعلان

روس نے پاکستان کو خام تیل کی فراہمی اور دوست ممالک کی کرنسیوں میں ادائیگی پر اتفاق کرلیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسلام آباد میں پاک روس مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے تین معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے۔ 
اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ روس، آئندہ مارچ کے آخر تک پاکستان کو خام تیل کی سپلائی شروع کردے گا جس کی ادائیگی دوست ممالک کی کرنسیوں میں کی جاسکے۔ 
دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، فنانس، بینک کے شعبے، کسٹم، زراعت، سائنس، ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی تعاون مزید مضبوط اور بڑھانے پر اتفاق کیا۔ 
روس کے وزیر توانائی نکولے شولگینوف کی سربراہی میں اسی رکنی روسی وفد اس وقت اسلام آباد کا دورہ کر رہا ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس پاکستان کو دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح یا اس سے بھی کم نرخوں پر خام تیل فراہم کرے گا۔ 

ٹیگس