Jan ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • افغان طالبان دہشت گردوں کے لئے زمین فراہم نہ کرے: پاکستان

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پیشاور سانحے کے بعد، افغانستان کی طالبان انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو اپنی سرزمین اسلام آباد کے خلاف استعمال ہونے نہ دے ۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کا افغان بھائیوں سے مطالبہ ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کرکے اپنی سرزمین کو اپنے ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہ دے۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع، وزیر اعظم پاکستان اور فوج کے سربراہ کے ساتھ پیشاور شہر پہنچے تھے جہاں انہوں نے خودکش حملے کا نشانہ بننے والی مسجد اور شہر کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

پشاور دھماکے میں 100 افراد جاں بحق اور 221 زخمی ہوئے تھے۔

ٹیگس