Feb ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
  • رانا ثنا اللہ کا عمران خان کو کھلا چیلنج

پاکستان کے وزیر داخلہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا چیلنج دیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: ملتان میں حمکران جماعت کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم جیل بھرو تحریک شروع کرو تمہارا علاج میں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کے دوران تمہیں وہاں رکھیں گے جہاں ہمیں رکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں رانا ثنا اللہ خان کو پاکستان کی اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
انہوں نے اپنے خلاف بنائے گئے مقدمے کو سیاسی انتقام قرار دیا تھا۔
گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کی ایک عدالت نے رانا ثنا اللہ کو منشیات اسمگلنگ کیس سے بری کردیا تھا۔

ٹیگس