Feb ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • ہتک عزت کیس میں عمران خان کا رویہ دانستہ نافرمانی والا تھا، سپریم کورٹ

پاکستان کی سپریم کورٹ نے موجودہ وزیراعظم کی توہین کے کیس میں سابق وزیراعظم اور حزب اختلاف کے رہنما عمران خان کےحق دفاع ختم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے جاری کردہ اختلافی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پورے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کا رویہ دانستہ نافرمانی والا تھا۔ 
جسٹس منصور علی شاہ کے تحریر کردہ اس فیصلے سے جسٹس عائشہ ملک نے اختلاف کیا ہے،  درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ پاکستان کے قومی احتساب بیورو نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مشہور توشہ خانہ ریفرنس میں جواب دینے کے لیے طلب کرلیا ہے۔ 
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک نوٹس میں سابق وزیراعظم عمران کو توشہ خانہ کیس میں، نو مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

ٹیگس