Mar ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • دہشت گـردوں کے خلاف پاکستان اور طالبان کے درمیان تعاون

حکومت پاکستان نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی تباہی کے لیے افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی تصدیق کی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: افغان میڈیا کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زھرا بلوچ نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ اور افغان سرزمین پران کے خفیہ ٹھکانے ختم کرانے کے لیے طالبان انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے سیکیورٹی ادارے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور پاکستان کے وزیر دفاع نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان میں تمام مسائل پر بات چیت کی تھی۔ 
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کسی خاص گروپ کا نام لیے بغیر کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ افغانستان کی عبوری طالبان حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔
پاکستان کو پچھلے چند ماہ کے دوران سیکیورٹی اداروں پر ٹی ٹی پی کے حملوں کا سامنا رہا ہے۔ ٹی ٹی پی اور حکومت پاکستان کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد اس طرح کے حملوں میں شدت آگئی ہے۔

ٹیگس