Apr ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  • عمران خان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اختلاف کے رہنما عمران خان کے خلاف ملک کےعسکری اداروں اور افسران کو بدنام کرنے کا ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد کے ایک تھانے میں درج کرائی جانے والی ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہےکہ عمران خان نے حساس اداروں کے مختلف افسران کے نام لے کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ 
مجسٹریٹ منظور احمد کی مدعیت میں درج کی جانے والی اس ایف آئی آر کے مطابق عمران خان نے فوجی افسران اور ان کے اہلخانہ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔
مقدمے میں عمران خان کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور عزت نفس مجروح کرنے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
تازہ مقدے کے بارے میں عمران خان یا ان کی جماعت کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
عمران خان اور ان کی جماعت تحریک انصاف اپنے رہنماؤں کے خلاف مقدمات کو وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت والی مخلوط حکومت کی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہیں تاہم حکمران اتحاد اس کی تردید کرتا ہے۔ 

ٹیگس