ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کا خیرمقدم کرتے ہیں: پاکستان کے صدر
پاکستان کے صدر نے تہران اور ریاض کے مابین تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پیغام اسلام بین الاقوامی کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کی بحالی کا علاقائی اور عالمی سطح پر خیر مقدم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران اور ریاض کے تعلقات کا ایک بار پھر برقرار ہونا مسلمانوں کے سامنے درپیش چیلنجوں پر غلبہ کرنے کے لئے ایک نمونہ عمل ثابت ہو سکتا ہے۔
پاکستان کے صدر نے کہا کہ یہ بڑی تبدیلی عالم اسلام کے مسائل کے حل کرنے کا طریقہ ہے۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے معاشی استحکام، علمی اور سائنسی صلاحیتوں میں اضافے کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے صبر و تحمل اور اتحاد و یکجہتی سے کام لینا چاہئے۔
دیگر مقررین نے بھی ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کی بحالی کو عالم اسلام کے حق میں قرار دیا۔
اس پروگرام میں اسلام آباد میں تعینات اسلامی ممالک کے سفیروں اور اعلی عہدے داروں نے شرکت کی۔
پیغام اسلام کانفرنس کا اہتمام، پاکستان کی علما کونسل کی جانب سے کیا گیا تھا۔