Apr ۱۵, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • مظلوم لوگ ہی مستقبل قریب میں دنیا کے حکمراں ہوں گے: ایرانی قونصل جنرل

پاکستان کے شہر کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل نے عالمی یوم القدس کی ایک تقریب کے دوران کہا کہ مظلوم لوگ ہی مستقبل قریب میں دنیا کے حکمراں ہوں گے۔

سحر نیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے یوم القدس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں قرآن کریم کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مظلوم لوگ ہی مستقبل قریب میں دنیا کے حکمراں ہوں گے۔

کراچی میں ایرانی قونصل خانے کی میزبانی میں فلسطین اور قبلہ اول مسجد الاقصیٰ کی حمایت کے مقصد سے ہوئی اس تقریب میں حسن نوریان نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری سے مسلم اقوام میں انتشار کم ہوگا۔

انہوں نےفلسطینیوں پر غاصب صیہونی ٹولے کے بہیمانہ مظالم پر انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں کی معنیٰ دار خاموشی پر کڑی نکتہ چینی کی۔

یوم القدس کی اس تقریب میں صوبے سندھ کے گورنر، وزیر اعلیٰ، وزراء اور دیگر مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ قطر، کویت، ترکی، انڈونیشیا، ملائیشیا، عمان اور روس کے قونصل جنرلز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

ٹیگس