May ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • پاکستان، چین اور افغان طالبان کا سہ فریقی اجلاس

پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے پانچویں سہ فریقی مذاکرات آج اسلام آباد میں ہو رہے ہیں۔

سحر نیوز/ پاکستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی اور چینی وزیر خارجہ چن گانگ مذاکرات میں اپنے اپنے ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود کی سربراہی کر رہے ہیں ۔
اسلام آباد کی میزبانی میں ہونے والا سہ فریقی اجلاس، عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں ہونے والا کوئی بھی اتفاق رائے، علاقائی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کرے گا۔
افغانستان میں طالبان کو برسر اقتدار آئے ایک سال سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے لیکن تاحال کسی بھی ملک نے اسے تسلیم نہیں کیا ہے اگر چہ بہت سے ممالک افغان عوام کی مشکلات کے پیش نظر طالبان انتظامیہ کے ساتھ تعاون بھی کر رہے ہیں ۔

ٹیگس