May ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
  • پاکستان: پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، قومی سلامتی کمیٹی

پاکستان میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں، عمران خان کی گرفتاری کے بعد پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے

سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق منگل کو پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، عسکری قیادت ، وزرائے اعلی اور خفیہ اداروں کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد سیاسی مقاصد کی آڑ میں، نجی املاک اور سرکاری، دفاعی اور سلامتی کے اداروں پر حملے کئے گئے ۔

اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے فوجی مراکز پر حملوں کے تعلق سے افواج پاکستان کے تحمل کی ستائش کی اور کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

یاد رہے کہ نو مئی کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پورے پاکستان میں پر تشدد مظاہرے شروع ہوئے جن کے دوران راولپنڈی میں جی ایچ کیو اور لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس سمیت مختلف فوجی مراکز اور حساس اداروں پر حملے کئے گئے ۔ پی ٹی آئی نے ان حملوں کو پاکستان کی فوجی قیادت کو اپنے خلاف ورغلانے کی سازش قرار دیا ہے۔

ٹیگس