May ۱۹, ۲۰۲۳ ۰۸:۰۲ Asia/Tehran
  • وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری (فائل فوٹو)
    وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری (فائل فوٹو)

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز ایران و پاکستان کے سربراہان کے ہاتھوں سرحد پر دو اقتصادی منصوبوں کے افتتاح کو تہران و اسلام آباد کے برادرانہ تعلقات کی راہ میں ایک نئے باب سے تعبیر کیا۔

سحر نیوز/پاکستان: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمعرات کے روز مشترکہ طور پر پیشین مند سرحد پر ایک سرحدی منڈی اور پولان گبد الیکٹریسٹی ٹرانمیشن لائن کا افتتاح کیا۔

اس حوالے سے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان دونوں منصوبوں کا افتتاح خوشی کا باعث ہے اور جس سے دونوں ممالک کی سرحد پر رہائش پذیر عوام کی اجتماعی و اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے میں بہت مدد ملے گی اور ان کے لئے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

پاکستان کے وزیر اعظم دفتر نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ سرحدی منڈیوں کو فعال کرنے سے جہاں دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں کے عوام کی زندگی کو بہتر بنایا جا سکے گا وہیں ان علاقوں میں اسمگلنگ کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔ پاکستانی وزارت عظمیٰ کے بیان کے مطابق یہ ملک ایران سے لگی سرحد پر مزید پانچ منڈیوں کو فعال کرنے پر کام کر رہا ہے جن کا جلد ہی افتتاح کر دیا جائے گا۔

 

ٹیگس