پاکستانی اسپیکر کا اپنے ایرانی ہم منصب کو مبارکبادی پیغام
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے ایران کے محمد باقر قالیباف کو انکے دوبارہ اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے آپسی تعلقات کے مزید استحکام میں دونوں ملکوں کی اسمبلیوں کے کردار پر زور دیا ہے۔
سحر نیوز/پاکستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے نام اپنے ارسال کردہ پیغام میں کہا ہے کہ آپ کا دوبارہ انتخاب آپ کی شائستگی، اہلیت اور قوم کے نمائندوں کے آپ پر بھروسے کا ثبوت ہے۔
راجا پرویز اشرف نے اپنے ایرانی ہم منصب کی کامیابی کی تمنا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے موجودہ دور میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید استحکام اور ترقی کی جانب بڑھیں گے۔
خیال رہے کہ ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے گزشتہ روز محمد باقر قالیباف کے اسپیکر کے عہدے پر برقرار رہنے کے حق میں ووٹ دے دیا۔