Jul ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۶ Asia/Tehran
  • عمران خان کو 9 مئی کے 2 مقدمات میں  نامزد کرنے کا فیصلہ

چیئرمین تحریک انصاف کو جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے 2 مقدمات میں نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق  مقدمات میں نئی دفعات کے اضافے کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو منصوبہ ساز کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔

دفاعی وحساس تنصیبات پر حملوں کی مقدمات میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی مزید دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی دفعات شامل کرنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ملزم نامزد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بطور ملزم نامزدگی کا فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا تھا ۔ فیصلے سے قبل قانونی ماہرین سے مشاورت بھی کی گئی ۔ جی ایچ کیو کیس تھانہ آرے بازار جبکہ حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹاون میں درج ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اور تحریک انصاف جی ایچ کیو اور لاہور میں کور کمانڈر ہاوس پر حملوں اور منصوبہ بندی میں ملوث نہیں اور ان واقعات کی مذمت اور ان حملوں میں ملوث شرپسندوں کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ٹیگس