Jul ۰۹, ۲۰۲۳ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
  • زاہدان کی پولیس چوکی پر دہشتگردانہ حملہ، پاکستان نے کی مذمت

پاکستان نے ایران کے جنوبی صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان میں ایک پولیس چوکی پر ہوئے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

سحر نیوز/پاکستان: پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں واقعے کی مذمت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایران کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز چار مسلح دہشت گردوں نے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان کے ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جس کے دوران دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دو دہشت گردوں نے خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی جسے انھوں نے دھماکے سے اڑا دیا۔

دہشت گردوں نے پولیس اسٹشن کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی لیکن پولیس اسٹیشن کے اندر موجود پولیس کےجوانوں نے ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا جبکہ باہر سے سیکورٹی فورسز کے افراد نے ان دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا تھا جس کے بعد اُن کا کام تمام کر دیا گیا۔

اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری خود کو جیش العدل کہنے والی دہشت گرد تنظیم جیش الظلم نے قبول کرلی ہے۔

ٹیگس