Jul ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۳:۳۸ Asia/Tehran
  • انتخابات صاف اور شفاف ہونے چاہئیں، کسی خاص ٹولے کی طرف جھکاؤ نہیں ہونا چاہیے: قریشی

پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں بروقت انتخابات کرانے پر ایک بار پھر تاکید کی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ

پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، میجر اسٹیک ہولڈر ہے، انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ بہت ضروری ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ آئندہ انتخابات میں کسی خاص ٹولے کی طرف جھکاؤ نہیں ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کروائے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کابینہ سے درخواست کر رہی ہے کہ 8 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کر دیں، وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ ان کی حکومت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے مطابق دبئی میٹنگ پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، ایمل ولی کہہ چکے گورنر غلام علی اپنی پارٹی کے لیے کے پی میں حالات سازگار بنا رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے جو کہا ٹھیک تھا، ڈار کی تاخیر کے سبب روپے کی قدر اس حد تک گری۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے اسٹینڈ بائی معاہدے کی منظوری دے دی ہے، 3 قسطوں میں آئی ایم ایف سے رقم ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے، اسٹینڈ بائی معاہدے میں انرجی ریفارمز کا ذکر کیا گیا ہے، آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق حکومت کو بجلی کے نرخ مزید بڑھانے پڑیں گے،  شدید گرمی میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

ٹیگس