Aug ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۳:۰۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ایرانی وزیر خارجہ کا شاندار استقبال، دوستی کا پودا بھی لگایا

اسلام آباد کے سرکاری دورے کے پہلے روز وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول زرداری بھٹو نے وزارت خارجہ میں اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبد اللہیان کا شانداراستقبال کیا ۔ استقبالیہ کی تقریب کے دوران ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کی دیرینہ دوستی کی یادگار کے طور پر ایک پودا بھی لگایا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اسلام آباد کے سرکاری دورے کے پہلے دن اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں دو طرفہ باہمی تعاون کے فروغ سمیت علاقائی اور عالمی صورتحال خاص طور سے افغانستان کی تازہ ترین اور یورپی ممالک میں اسلاموفوبیا اور قرآن مجید کی مسلسل توہین پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دورے کے دوران امیرعبداللہیان پاکستان کے دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں اور بات چیت کریں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے گزشتہ رات پاکستان کے دورے پر روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس دورے کا مقصد پاکستان کے اعلیٰ حکام سے سیاسی، اقتصادی، سرحدی اور سیاحتی امور پر بات چیت اور پاکصدر مملکت سید ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنا ہے۔ امیر عبداللہیان نے اپنے ٹویٹر پیج پر اس سفر کے اہداف کے بارے میں بھی لکھا: اسلام آباد کے دورے کے دوران پاکستانی حکام کے ساتھ میری مشاورت کا ایک محور افغانستان کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لینا ہے۔

ٹیگس