Aug ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۹:۴۳ Asia/Tehran
  • پاکستان: شاہ محمود قریشی مزید دو دن کے جسمانی ریماںڈ پر

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو مزید دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈيا کے مطابق سائفر کیس میں پہلے سے ہی گرفتار پاکستان تحریک انصاف، پی ٹی آئی، کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو عدالت کی جانب سے مزید دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔  وفاقی تحقیقاتی ادارے، ایف آئی اے، کی جانب سے تین دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کو، سیکریٹ ایکٹ کی عدالت میں پیش کیا گيا۔

اس موقع پر عدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور غیر متعلقہ افراد کو کمرۂ عدالت سے باہر نکال دیا گيا تھا جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر اور پی ٹی آئی کے وکلا ہی عدالت کے کمرے میں موجود رہے۔ دوران سماعت ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کا مزید پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ مانگا تھا لیکن عدالت نے انہيں مزید دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔

ٹیگس