Sep ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی

پشاور میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈيا نے پولیس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ورسک روڈ پر ہونے والے بم دھماکے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گيا تھا-
امدادی ادارے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دھماکے میں سیکورٹی فورس کا ایک اہلکار جاں بحق اور ایف سی کے پانچ اہلکار نیز دو عام شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ورسک کے ایس پی نے بتایا کہ مہمند رائفل کی گاڑیاں پشاور کی طرف جا رہی تھیں اسی وقت مہمند رائفل کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گيا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ خودکش نہيں تھا بلکہ یہ آئی ڈی بلاسٹ ہوا ہے اور نہ ہی پہلے سے کوئي دھمکی ملی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہيں اور سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو اپنے گھیرے ميں لے لیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پچھلے چند روز سے صوبہ خیبرپختونخوا میں مسلح دہشت گردوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس