Sep ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • 2017کا تسلسل رہتا تو جی 20 اجلاس پاکستان میں ہوتا: نواز شریف

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ 2017 کا تسلسل رہتا تو یہ جی 20 اجلاس پاکستان میں ہوتا۔ 

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حسن نواز کے دفتر آمد کے موقع پر مختصر گفتگو کی۔ اہلیہ کے برسی پر سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
صحافی نے ہندوستان میں ہوئے جی20 اجلاس سے متعلق سوال کیا کہ ہندوستان میں جی20 کا اجلاس ہوا اور پاکستان اس میں شریک نہیں؟ جس کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ 2017 کا تسلسل رہتا تو جی20 کا یہ اجلاس پاکستان میں ہوتا۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ تسلسل رہتا تو پاکستان جی20 میں شامل ہوچکا ہوتا یا ہونے والا ہوتا۔

ٹیگس