Sep ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • اکیس اکتوبر کو نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان

میاں نواز شریف نے اکیس اکتوبر کو وطن واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں نوازشریف نے پیر کی شام پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ایک آن لائن اجلاس سے خطاب میں وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

اس آن لائن اجلاس میں مریم نواز، حمزہ شہباز، احسن اقبال، پرویز رشید، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب اور راناثناء اللہ سمیت مسلم لیگ نون کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی

پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ آن لائن اجلاس سے خطاب میں میاں نواز شریف نے کہا کہ وہ چار سالہ خودساختہ جلاوطنی کے بعد اکیس اکتوبر کو وطن واپسی کے تعلق سے کافی پرجوش ہیں۔

میاں نواز شریف نے اپنے اس آن لائن خطاب میں پاکستانی عوام پر معاشی بدحالی مسلط کرنے والوں کے احتساب کی ضرورت پر زور دیا۔

میاں نواز شریف نے دعوا کیا کہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں مخلوط حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا ۔

انھوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے بقول ان کے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لئے اپنا سیاسی سرمایہ خطرے میں ڈال دیا۔

ٹیگس