Sep ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر 4 پاکستانی فوجی جاں بحق

پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر پاکستانی فوجیوں اور کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے درمیان تصادم میں چار پاکستانی فوجی مارے گئے ہیں۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب ژوب میں کارروائی کرکے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی، افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔

پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گرد عناصر افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے اسی وقت پاکستانی فوجیوں نے کارروائی شروع کردی جس کے دوران چار پاکستانی فوجی مارے گئے۔ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد بھی ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس