Oct ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، 5 دہشت گرد ہلاک 2 فوجی اہلکار جاں بحق

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ سے 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک میجر اور حوالدار جاں بحق ہوگئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا اور دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گردوں ہلاک ہوگئے جبکہ آپریشن کی قیادت کرنے والے میجر سید علی رضا شاہ (عمر 31 سال، ساکن ضلع سرگودھا) اور حوالدار نثار احمد (عمر 38 سال، ساکن ضلع وہاڑی) بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

 

ٹیگس