Oct ۲۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran

پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف وطن واپسی کے لئے سعودی عرب سے دبئی پہنچ گئے ہيں اور سنیچر کو وہ پاکستان پہنچيں گے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈيا کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے ہيں جہاں انہوں نے اسحاق ڈار کے بیٹے کے گھر پر قیام کیا ہے وہ سنیچر کی سہ پہر اسلام آباد پہنچيں گئے اور پھر وہاں سے لاہور روانہ ہوں گے۔
نون لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے لاہور پہنچ کر وہ مینار پاکستان پر ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔
اس موقع پر جاتی امرا میں ان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئيں۔
اس سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نوازشریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

ٹیگس