Nov ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
  • امریکہ میانوالی ائیر بیس حملے میں ملوث؟

میانوالی ائیر بیس پر حملے میں ہلاک دہشت گردوں سے امریکی ہتھیاروں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سحرنیوز/ پاکستان: گزشتہ روز میانوالی ائیر بیس حملے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات منظر عام پر آگئے، میانوالی حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں سے امریکی اسلحہ ملا  ہے۔

میانوالی ائیر بیس حملے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ امریکی ساخت کا ہے جس میں RPG-7 ، AK-74 ، M-4 اور M-16/A4 شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان سےدوستی کی آڑ میں اپنے مفادات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ کسی بھی طور پاکستان کو ایک ایٹمی ملک کے طور پر دیکھنا نہیں چاہتا اور اس کی کوشش ہے کہ پاکستان میں امن و امان کا مسئلہ ہو اور یہ ملک نا امنی جیسے مسائل کا شکار ہو تا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف ایک موومنٹ چلائی جائے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام دہشتگردوں کے ہاتھ لگ سکتا ہے اس لئے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کو یا تو اقوام متحدہ  کی نگرانی میں دیا جائے یا پھر اسے تلف کیا جائے۔ اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنی کئی تقریروں میں واضح طور پر کہا تھا کہ امریکہ ہمارا دوست نہیں ہے اور وہ اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے اورماضی ميں پاکستان کو امریکی مفادات پر قربان کیا گیا۔

ٹیگس