Nov ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان: غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار

پاکستان کے وزیر داخلہ نے غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: موصولہ خبروں کے مطابق نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ غیرملکیوں کے انخلاء کے لئے ایک جامع حکمت عملی تیار کئے جانے کے مقصد سے ضروری احکامات صادر کئے ہيں-

پاکستان کے وزیر داخلہ نے اس جامع حکمت عملی کے فیصلوں اور مشمولات کا ذکر نہیں کیا ۔ ساتھ ہی پاکستان کے صوبے پنجاب میں سرکاری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ڈھائی ہزار سے زائد افغان مہاجرین کو پاکستان چھوڑنے کے لیے ایک کیمپ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کی کارروائی کے آغاز سے لے کر اب تک تقریباً ایک لاکھ اٹھاسی ہزار سات سو اڑتیس غیر قانونی افغان باشندوں کو ان کے ملک بھیجا جا چکا ہے- اس درمیان پاکستان کو، افغان شہریوں کی بڑے پیمانے پر ملک بدری پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے علاوہ بین الاقوامی تنظیموں بالخصوص اقوام متحدہ نے حالیہ مہینوں میں افغان مہاجرین کی غیر منصوبہ بند اور پرتشدد ملک بدری پر اسلام آباد پر کڑی تنقید کی ہے اور افغان شہریوں کی غیر منصوبہ بند ملک بدری پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس