Nov ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  • غزہ میں جیسا ظلم ہورہا ہے ایسا صدیوں میں نہيں ہوا: پاکستان کے وزیراعظم

پاکستان کے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے افغانستان میں عبوری حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےغزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں ڈھائے جارہے مظالم کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جیسا ظلم ہورہا ہے ایسا صدیوں میں نہيں ہوا۔

پاکستان کے نگران وزیراعظم نے غیرقانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے انخلا کے اپنی حکومتی فیصلے کے دفاع میں کہا کہ افغان عبوری حکومت آنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بدامنی پھیلانے میں غیر قانونی طور پرمقیم غیر ملکیوں کا زیادہ ہاتھ ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاک افغان تعلقات مشترکہ مذہب اور بھائی چارے پر مبنی ہيں اور پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کی چار عشرے تک میزبانی کی ہے تاہم گذشتہ دو برسوں میں افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کے نگران وزیراعظم نے کہا کہ عبوری افغان حکومت کے آنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں ساٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے ان کا کہنا تھا کہ خود کش حملوں میں ملوث افراد میں پندرہ افغان شہری تھےانہوں نے کہا کہ افغان رہنماؤں کے دھمکی آمیز بیانات افسوسناک ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی فہرست افغان عبوری حکومت بھیجی ہے اور اب پاکستان نے داخلی معاملات کو درست کرنے کا فیصلہ کیا ہےکیونکہ پاکستان میں بدامنی پھیلانے میں زیادہ ہاتھ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا ہے۔

ٹیگس