Nov ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما لیاقت بلوچ: او آئی سی کے سربراہوں نے مایوس کیا

جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما لیاقت بلوچ نے غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے تعلق سے او آئی سی کے سربراہی اجلاس کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما لیاقت بلوچ نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سربراہوں نے ہمیں مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج انسانیت سے ہمدردی رکھنے والے سراپا احتجاج ہیں اور دنیا بھر میں مسلمان اور غیر مسلمان سبھی، فلسطینیوں سے بے پناہ محبت کا اظہار کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما نے کہا کہ غزہ میں خوراک، پانی اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں میں چھے ہزار بچے شہید ہوئے اور پوری دنیا بدامنی سے دوچار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک غاصب صیہونی حکومت کی حمایت کر کے اپنے خلاف نفرت بڑھا رہے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین حل کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، دنیا پر تیسری عالمی جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں اور یہ صورتحال ایٹمی جنگ کی طرف جاسکتی ہے۔

ٹیگس