Dec ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں انتخابات کی راہ ہموار، الیکشن کمیشن کو فنڈ جاری

پاکستان میں وفاقی حکومت نے انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو فنڈ جاری کردیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وفاقی وزارت خزانہ نے ایک اعلامیہ جاری کرکے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کو مزید سترہ ارب چالیس کروڑ روپے کا فنڈ جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اس سے پہلے الیکشن کمیشن کو دس ارب روپے دیئے جاچکے ہیں۔ پاکستانی وزارت خزانہ کے مطابق الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر ستائیس ارب چالیس کروڑ روپے جاری کئے جاچکے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے بجٹ میں انتخابات کے لئے بیالیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ پاکستان کی وزارت خزانہ نے یہ اعلامیہ ایسی حالت میں جاری کیا ہے کہ گزشتہ روز بجٹ میں عام انتخابات کے لئے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا تھا۔

ٹیگس