پاکستان میں انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے: الیکشن کمیشن کی یقین دہانی
Dec ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر نے ایک بار پھر یقین دہانی کرائی ہے کہ انتخابات آٹھ فروری کو ہی ہوں گے۔
سحر نیوز/ پاکستان: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سربراہ سکندر سلطان راجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولنگ آٹھ فروری دو ہزار چوبیس کو ہی ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی تمام آئینی اور قانونی ذمہ داریوں سے اچھی طرح واقف ہے اور پر امن نیز شفاف انتخابات کرانے کے لئے پر عزم ہے۔
پاکستان کے قومی الیکشن کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں الیکشن شیڈول جاری کردیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے اور حتمی فہرستوں کی پرنٹنگ اور ترسیل کا کام مکمل ہوچکا ہے۔
سکندر سلطان راجہ نے عوام سے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کریں اور انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنائيں۔