Dec ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو، راسک میں دہشتگردانہ حملے کی سخت مذمت

پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ نے ایران کے صوبہ سیستان وبلوچستان کے علاقے راسک میں انجام پانے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللیہان کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں کہا ہے کہ دہشت گردی علاقے کے امن و سلامتی کےلئے سب سے بڑا چیلنج ہے اور اسلام آباد اس لعنت کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ قریبی تعاون کا پابند ہے۔ پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں فلسطین غزہ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے فوری جنگ بندی، غزہ کے محاصرے کے خاتمے، انسانی دوستانہ امداد کی کسی وقفے کے بغیر ترسیل اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی بنیاد پر مشرق وسطی میں پائیدار امن کے لئے سفارتی کوششیں دوبارہ شروع کئے کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگس