نو مئی کو میں گرفتار تھا پھر بھی مجھ پر مقدمات بنا دیئے گئے: عمران خان
Jan ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ نو مئی کو میں گرفتار تھا پھر بھی مجھ پر مقدمات بنادیئے گئے۔
سحر نیوز/ پاکستان: بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کو میں گرفتار تھا، پھر بھی مجھ پر مقدمات بنا دیئے گئے۔
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف نو مئی کے کیسز کی سماعت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی، دورانِ سماعت بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔
نو مئی کے کیسز کے تفتیشی افسران نے عدالت میں چالان جمع کرا دیئے۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی مزید سماعت چھے فروری تک ملتوی کر دی۔